l روسی افواج اپنے ملک کے امن کی خاطر جنگ کررہی ہیں
l نازی جرمنی کے خلاف روسی فتح کی فوجی تقریب سے پوٹن کا خطاب
ماسکو : روسی صدر ولادی میر پوٹن نے زور دیا ہے کہ روسی افواج اپنے ملک کے امن کی خاطر لڑ رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مغرب روسی اراضی پر حملے کی تیاری کر رہا تھا۔ پوٹن نے یہ بات دارالحکومت ماسکو میں ریڈ اسکوائر پر اپنے خطاب میں کہی جہاں آج (نو مئی کو) 1945ء میں نازی جرمنی کے خلاف روسی فتح کی فوجی تقریب منعقد ہو ئی ہے۔ پوٹن نے باور کرایا کہ نئے نازیوں کا مقابلہ کرنا ناگزیر تھا۔ ان کا اشارہ یوکرین کے قوم پرست جنگجوؤں کی طرف تھا۔ روسی صدر نے زور دیا کہ مناسب وقت پر یوکرین میں خصوصی فوجی آپریشن ضروری تھا اور یہ واحد درست فیصلہ تھا۔ پوٹن نے روسی عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی طاقت قومیت کے تعدد میں چْھپی ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ روس کے دشمنوں نے روس کے شہریوں کو تقسیم کرنے کے لیے ان میں نفرت پھیلانے کی کوشش کی۔روسی صدر کے خطاب کے بعد فوجی پریڈ پیش کی گئی۔