مـجـالس عــزا

   

حیدرآباد ۔ 18 ۔ اگست : ( راست ) : عشرہ مجالس عزا سید الشہدا حضرت امام حسین یکم تا 9 محرم 8-30 بجے شب علی ولا ، پرانی حویلی میں زیر نگرانی شیعہ اثنا عشری فیڈریشن مقرر ہے ۔ سید عباس حسین بیان کریں گے ۔ مدعو انجمنیں ماتم کا نذرانہ پیش کریں گی ۔۔
٭٭ انجمن گلشن حسینیہ و انجمن شہدا کا ماتم 9 محرم کو زینبیہ کھیت بالسٹی مقرر ہے ۔ مرثیہ خوانی میر ہادی علی صدر نوحہ خواں انجمن گلشن حسینیہ پیش کریں گے ۔۔
٭٭ مولانا مرزا جعفر حسین خلجی 9 محرم کو 12 بجے شب عاشور خانہ حضرت کوہ قائم پہاڑی قائم نگر ، 9 بجے شب حیدر ولا سعادت نگر مرتضی چمن یاقوت پورہ ، 2 بجے دن عاشور خانہ زینبیہ کھیت بالسٹی اور 7 بجے شام بمکان موسیٰ حسین امان نگر میں مجالس عزا سے بیان کریں گے ۔۔

مجلس شہادت و زیارت آثار مبارک
حیدرآباد ۔ 18 ۔ اگست : ( راست ) : حسب عمل درآمد قدیم سالانہ مرکزی مجالس شہادت و زیارت آثار مبارک امام عالی مقام سیدنا امام حسینؓ مسجد شریف درگاہ حضرت سیدنا سید موسیٰ قادری 9 محرم الحرام شب عاشور بعد نماز عشاء مقرر ہے ۔ مولانا سید شاہ محمد سلطان محی الدین قادری الموسوی مرتضیٰ پاشاہ کا بعنوان ’ فلسفہ شہادت ‘ خطاب ہوگا ۔ سرپرستی مولانا مجتبیٰ محی الدین قادری الموسوی مصطفی پاشاہ کرینگے ۔ نماز عشاء 9-30 بجے مقرر ہے ۔