مقبولیت و معیار کی برقراری ’’ سیاست ‘‘ کی امتیازی شان : اندرا کرن

,

   

نیوزایڈیٹر جناب عامر علی خاں کے دورہ نرمل کے موقع پر ریاستی وزیر جنگلات کی ملاقات اور سیاسی و سماجی امور پر تبادلہ خیال

نرمل :۔ جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر روزنامہ ’’ سیاست ‘‘ کے ایک روزہ دورہ نرمل کے موقع پر نرمل کے مقامی دفتر ’’ سیاست ‘‘ پہونچ کر ریاستی وزیر جنگلات اے اندرا کرن ریڈی، ریاستی سکریٹری ٹی آر ایس مسٹر ستیہ نارائن گوڑہ ، صدرنشین بلدیہ جی ایشور ، نائب صدرنشین بلدیہ محمد ساجد ، اراکین بلدیہ شیخ سعید ، یوتھ لیڈر جاوید اور دیگر نے عامر علی خان صاحب سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر ریاستی وزیر جنگلات اے اندرا کرن ریڈی نے عامر علی خان سے بات چیت کرتے ہوئے ریاست کے ترقیاتی کام بالخصوص نرمل ضلع کی تیز رفتار ترقی پر تبادلہ خیال کیا ساتھ ہی انہوںنے کہا کہ اخبار ’’ سیاست ‘‘ کی مقبولیت اس کے معیار کی برقراری آپ حضرات کی محنت ہے کہ آج عمر رسیدہ لوگ بھی اخبار ’’ سیاست ‘‘ کا بڑی بے چینی سے انتظار کرتے ہیں ۔ اندرا کرن ریڈی نے کہا کہ مقبولیت و معیار کی برقراری روزنامہ ’’ سیاست ‘‘ کی امتیازی شان ہے ۔ اتفاق سے آج کے اخبار میں میرے تعلق سے نرمل کے نامہ نگار سید جلیل ازہر نے میری سیاسی زندگی کو قلمبند کرتے ہوئے جو الفاظ تحریر کئے ہیں وہ قابل مبارکباد ہیں انہوں نے میرے آرٹیکل میں میرا فون نمبردیا قارئین کیلئے سہولت کا باعث بن گیا اس لئے کہ آج کثیرتعداد میں کالس موصول ہوئے ، میں اپنے علاقہ کے ان احباب کو جو صبح سے خلیج ممالک سے فون کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی ان کا فرداً فرداً شکریہ ادا کرتا ہوں ۔ عوام کی بے پناہ محبت ہی قیادت کے جذبے کو اُبھارتی ہے ۔ جناب عامر علی خان نے بھی نرمل میں ترقیاتی کاموں پر وزیر موصوف کو مبارکباد پیش کی کیونکہ نرمل کی قومی شاہراہ پر پلیٹ فارمس کی تعمیر ، سنٹرل لائیٹنگ کی تنصیب وغیرہ کو دیکھ کر ایسا لگ رہا تھا کہ نرمل بھی شہر کا منظر پیش کررہا تھا ۔ اس موقع پر ریاستی سکریٹری ٹی آر ایس ستیہ نارائن گوڑ ، صدرنشین بلدیہ جی ایشور اور ریاستی وزیر جنگلات اے اندرا کرن ریڈی کے درمیان سیاسی حالات پر تفصیلی گفتگو ہوئی، تمام مہمانوں کا سید اسمعیل ناصر ڈیویژن رپورٹر روزنامہ ’’ سیاست ‘‘ نے خیرمقدم کیا ۔ بلدیہ نرمل کے اراکین کی بڑی تعداد کا صدرنشین بلدیہ نرمل مسٹر جی ایشور نے تعارف کروایا ۔