ملائم سنگھ پیٹ کے مسائل پر شریک دواخانہ

   

لکھنو۔11مئی ( سیاست ڈاٹ کام) سماج وادی پارٹی کے بانی ملائم سنگھ یادو کو اتوار کی رات پیٹ میں تکلیف کی شکایت پر لکھنو کے ہاسپٹل میں شریک کیا گیا ہے ۔ گذشتہ پانچ یوم میں ملائم سنگھ کو دوسری مرتبہ شریک دواخانہ ہونا پڑا ہے ۔ قبل ازیں 6مئی کو بھی انہیں ہاسپٹل میں شریک کیا گیا تھا ۔ تب بتایا گیا تھا کہ معمول کے چیک اپ کیلئے وہ دواخانہ سے رجوع ہوئے اور اچھی نگہداشت کیلئے انہیں دواخانہ میں شریک کیا گیا ۔ ملائم سنگھ موجودہ طور پر رکن لوک سبھا ہیں ۔ حالانکہ الیکشن کے دوران اور اُس سے قبل بھی ان کی صحت خراب رہی تھی ۔ فرزند اکھلیش یادو کے ساتھ ملائم سنگھ کے اختلافات پائے جاتے ہیں ۔