ملاوٹی دودھ بیچنے والے تین افراد گرفتار

   

حیدرآباد۔/21 اپریل، ( سیاست نیوز) حبیب نگر پولیس نے تین افراد کو گرفتار کرلیا جو ملاوٹی دودھ فروخت کررہے تھے۔ پولیس کے مطابق 40 سالہ ای پربھاکر ریڈی، ایس سنتوش اور کے پون 50 فی لیٹر دودھ حاصل کرکے اس میں امونیا سلفائیڈ ملاکر ملاوٹی دودھ اونچی قیمت پر فروخت کررہے تھے۔ اس بات کی اطلاع ملنے پر انسپکٹر حبیب نگر شیوکمار نے دھاوا کرتے ہوئے وہاں سے ملاوٹی دودھ برآمد کرلیا اور تین افراد کو حراست میں لے لیا۔ب