نئی دہلی، 2 اکتوبر (یو این آئی):عام آدمی پارٹی (اے اے پی) نے کہا ہیکہ ملک سے آمریت کا خاتمہ ہونا طے ہے اور وزیرِ اعظم نریندر مودی اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کو جانا ہی ہوگا۔اے اے پی کے سینئر لیڈر اور رکنِ راجیہ سبھا سنجے سنگھ ووٹوں کی چوری کے خلاف جمعہ کے روز پارلیمنٹ کے احاطے میں مہاتما گاندھی کے مجسمے کے سامنے دھرنے پر بیٹھ گئے ۔ جنتر منتر کی طرف جانے سے روکے جانے پر وہ پارلیمنٹ چلے گئے اور وہاں مہاتما گاندھی کے مجسمے کے پاس دھرنے پر بیٹھ گئے ۔ سنگھ نے کہا، “جس باپو نے انگریزوں کے ظالمانہ راج کے خلاف پورے ملک کے عوام کو جگانے کا کام کیا تھا، آج ان کے یومِ پیدائش کے موقع پر میں ان سے یہی دعا کر رہا ہوں کہ وہ ملک کے عوام کو ان کالے انگریزوں سے لڑنے کی طاقت دیں۔ باپو اہل وطن کو ووٹوں کی چوری اور نریندر مودی، امیت شاہ نیز گیانیش کمار کی آمریت کے خلاف مضبوطی سے کھڑے ہونے کی قوت عطا کریں۔ تمام ہم وطنوں سے اپیل ہے کہ اپنی اپنی جگہ پر آواز بلند کریں ۔