ملک میں ویکسین کی قیمت فی ٹیکہ 300 روپئے

   

پہلے مرحلہ میں حکومت کو فروخت، بعد میں کھلی مارکٹ میں پیش کرنے کا منصوبہ
حیدرآباد : امریکہ کے دو سائینسی اداروں کی کورونا ویکسین کی ہندوستان میں قیمت 219 تا 292 روپئے تک ہوسکتی ہے۔ آسٹرازینکا اور یونیورسٹی آف آکسفورڈ نے جو ویکسین تیار کی ہے اس کے ایک ٹیکہ کی قیمت 3 تا 4 ڈالر مقرر کی گئی ہے اور ہندوستان میں یہ قیمت 300 روپئے تک ہوسکتی ہے۔ کھلی مارکٹ میں ٹیکہ کی قیمت دوگنا ہوسکتی ہے۔ سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا دنیا کی ویکسین تیار کرنے والی بڑی کمپنی ہے جسے ویکسین تیار کرنے کا لائسنس حاصل ہوا ہے۔ کمپنی کے سی ای او آدر پونا والا نے کہا کہ کمپنی پہلے مرحلہ میں ہندوستانی حکومت اور GAVI ممالک کو ویکسین فروخت کرے گی اس کے بعد کھلی مارکٹ میں فروخت کیلئے پیش کیا جائے گا۔ انڈین ڈرگ ریگولیٹر نے کووی شیلڈ اور بھارت بائیوٹیک کی ویکسین COVAXIN کے ملک میں ایمرجنسی استعمال کی منظوری دی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کمپنی چاہتی ہے کہ ویکسین عام آدمی کی دسترس میں رہے اور خریداری میں زائد بوجھ عائد نہ ہو۔ ہندوستانی حکومت چونکہ بڑی مقدار میں خریدی کررہی ہے لہذا ایک ٹیکہ کی قیمت 3 تا 4 امریکی ڈالر رہے گی۔