ملک میں کویڈ 19کے فعال معاملات 208دنوں میں سب سے اونچائی پر

,

   

وزرات کے بموجب یومیہ مثبت شر ح 10.64فیصد درج ہوئی ہے وہیں ہفتہ واری مثبت شرح 8.85فیصد ہے۔


نئی دہلی۔ وزرات صحت کی جانب سے منگل کے روز پیش کی گئی تفصیلات کے بموجب ہندوستان میں کرونا وائرس کے 1,68,063معاملات درج ہوئے ہیں جس کے بعد کویڈ کے جملہ معاملات کی تعداد 3,58,75,790تک پہنچ گئی ہے جس میں 4461اومیکران کی تعداد ہے۔

مذکورہ فعال معاملات208دنوں میں 8,21,446تک کا اضافہ ہوا ہے وہیں 277تازہ اموات کے ساتھ 4,84,213تک جملہ اموات کی تعدادپہنچ گئی ہے‘ منگل کے روز صبح 8بجے یہ تفصیلات دی گئی ہیں۔

اومیکران کے جملہ 4461معاملات میں سے اب تک 1711صحت یاب یا تو منتقل ہوئے ہیں۔

مہارشٹرا میں 1247وہیں راجستھان میں 645‘ دہلی 546‘ کرناٹک 479اور کیرالا350معاملات درج ہوئے ہیں۔

وزرات نے کہاکہ مذکورہ فعال معاملات 2.29فیصد جملہ معاملات پر مشتمل ہیں وہیں کویڈ 19کی قومی صحت یابی شرح 96.36فیصد ہے۔پچھلے24کے وقت میں کویڈ کے جملہ فعال معاملات میں 97,827کا اضافہ ہوا ہے۔