ملک کے پراشوب،خوف و تشدد کے ماحول میں کانگریس کا مضبوط ہونا بہت ضروری ہے : اشوک گہلوت

,

   

راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے کہا کہ ملک میں خوف ، ڈراور تشدد کا ماحول ہے کانگریس کو مضبوط ہونے کی ضرورت ہے۔ اودےپور کے دورے کے بعد آج یہاں ہوائی اڈے پر پہنچے اشوک گہلوت نے میڈیا کے سامنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ کانگریس کے رہنما رامیشور ڈوڈی کی ناراضگی کے سوال پر ، انہوں نے کہا کہ کانگریس کو متحد ہوکر انتخابی میدان میں اترنے کی ضرورت ہے۔ گزشتہ لوک سبھا انتخابات میں ہم پچیس سیٹوں پر کامیاب نہیں ہوسکے تھے۔ کانگریس کو جیت دلانا ،کانگریس کی ذمہ داری ہے ، اس لئے ہر شخص ماننا ہے کہ کانگریس کو مضبوط ہونے کی بہت ضرورت ہے۔

 گہلوت نے مزید کہا کہ ملک میں خوف ، ڈراور تشدد کا ماحول ہے اور جمہوریت کےلئے خطرہ بنا ہواہے۔ انہوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جیت ایک الگ بات ہے اور جیت کو ہضم کرنا ایک الگ چیز ، جیت کر بڑا دل رکھنا چاہیے۔ سب کوساتھ لےکر چلنا اور لوگوں کے مسئلوں کو حل کرتے ہوئے چلنا یہ وقت بہت بڑی ضرورت ہے۔ 

قریب میں ہونے والے مہاراشٹرا میں اسمبلی انتخابات کے سوال پر ، اشوک گہلوت نے کہا کہ مہاراشٹر انتخابات کے نتائج سے پتہ چل جائےگا۔ مرکز میں مودی سرکار پر حملہ کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ قوم پرستی ، مذہب اور فوج کے پیچھے چھپ کر سیاست ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری دشمنی نہ تو بی جے پی ، نہ مودی اور نہ ہی آر ایس ایس سے کبھی نہیں ہے ، ہم انتخابات لڑیں گے اور ہمارا نظریہ ہمیشہ ملکی مفاد کے لئے رہا ہے اور رہے گا۔ 

پلاسٹک پر پابندی کے سوال پر ، انہوں نے شیشے کی بوتل دکھائی اور کہا کہ اب وہ خود شیشے کی بوتل استعمال کرنے لگے ہیں۔ گٹکےپرپابندی کے سوال پر ، اشوک گہلوت نے کہا کہ گٹکا پہلے سے ہی بند ہے ، اس کا فیصلہ سب کے مفاد میں کیا گیا ہے ، کیونکہ اس میں موجود کیمیکل لوگوں کی صحت کو بری طر موثر کرتا ہے۔ اس سے قبل ایئرپورٹ پہنچنے پر کانگریس لیڈروں نے ان کاپرتباک استقبال کیا۔ اس دوران کانگریس لیڈربدری رام جاکھڑ ، منیشا پوار ، دیویہ مدیرنا سمیت متعدد لیڈر اور پارٹی کے دیگر عہدیداران موجود تھے۔

(سیاست نیوز)