ملیشیا میں اعلیٰ تعلیم کے مواقع حیدرآباد میں ایجوکیشن فیر

   

قونصل جنرل ملیشیا نے افتتاح کیا ، سینکڑوں طلبہ کی شرکت
حیدرآباد 27 ۔ فروری : ( پریس نوٹ) : ملیشیا میں تعلیمی مواقع بیرونی طلبہ کو داخلے کے طریقہ کار پر حیدرآباد میں ملیشیا ایجوکیشن فیر انڈیا کا قونصل جنرل ملیشیا برائے جنوبی ہند مسٹر سراونا کمار نے شمع جلا کر افتتاح انجام دیا ۔ اس کا اہتمام EMGS ایجوکیشن میٹاگلوبل سرویس جو حکومت ملیشیا کے وزارت تعلیم کے تحت ہے نے کیا تھا ۔ اس کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر مسٹر نوئی تاج الدین مہمان خصوصی تھے ۔ ایجوکیشن فیر میں ملیشیا کی 8 سرکردہ یونیورسٹیز نے حصہ لیا ۔ کوآرڈینٹر پرشانت نے خیر مقدم کیا ۔ قونصل جنرل نے ملیشیا میں اعلیٰ تعلیم کے مواقع و عصری سہولیات سے واقف کروایا اور کہا کہ ہندوستان سے ہر سال سینکڑوں طلبہ ملیشیا میں تعلیم کیلئے آرہے ہیں اور اس وقت تین ہزار سے زائد طلبہ ملیشیا کی مختلف یونیورسٹیز میں زیر تعلیم ہیں ۔ ڈگری کے بعد گریجویٹ امیدواروں کو 100 فیصد ملازمت کے مواقع ہیں ۔ سرکاری و خانگی یونیورسٹیز بھی تمام عصری سہولیات سے لیس مختلف پروگرامس چلا رہی ہیں ۔ جنوبی ہند ، چینائی ، وجئے واڑہ اور حیدرآباد کے طلبہ کو داخلے کیلئے رجحان پایا جارہا ہے ۔ مسٹر نوئی تاج الدین CEO ایجوکیشن ملیشیا گلوبل سروسیس نے بتایا کہ ان کا ادارہ حکومت ملیشیا کے محکمہ تعلیمات کے تحت گلوبل سرویس میں بیرونی ممالک کے طلبہ کی داخلے کی مکمل رہنمائی کرتا ہے اور اس کا سلسلہ ہے کہ بیرونی ممالک میں ملیشیا ایجوکیشن فیر منعقد کئے جارہے ہیں حیدرآباد میں طلباء نوجوانوں میں جوش و خروش دیکھا گیا بلکہ کئی سرکردہ ادارہ کے ذمہ داران نے بھی مشاہدہ کیا ۔ جن میں ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے ڈائرکٹر محمد معظم حسین ، شاہین گروپ کے عبدالصمد ، لارڈس انجینئرنگ کالج کی ٹیم ، ایم ایس فاروق ، اے پی مسلم ایجوکیشن سوسائٹی کے سکریٹری ، گلیلاس شامل ہیں ۔ مس ازلنیا ملیشیا نے نظامت کے فرائض انجام دئیے ۔ مسٹر پرشانت ، مسٹر برائم ، مسز کور پرشانت نے انتظامی امور انجام دئیے ۔