ممبئی:عصمت ریزی و قابل اعتراض ویڈیو سے بلیک میلنگ کرنے والا 58سالہ ڈاکٹر گرفتار

,

   

ممبئی: عصمت ریزی اور عصمت ریزی کی ویڈیو کے ذریعہ بلیک میلنگ او ر مزید جسمانی تعلقات قائم کرنے کے جرم میں ممبئی پولیس نے ایک 58 سالہ ڈاکٹر کو آج گرفتارکرلیا۔ ذرائع کے مطابق ملزم ڈاکٹر نے کئی مرتبہ متاثرہ لڑکی کی عصمت ریزی کی او ر کسی کو اس تعلق سے کہنے پر مذکورہ قابل اعتراض ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی دیا کرتا تھا۔ اس بلیک میلنگ کے تحت ڈاکٹر نے کئی مرتبہ متاثرہ لڑکی کی دواخانہ میں عصمت ریزی کی ہے۔

حالانکہ پچھلے سال دسمبر میں لڑکی کی شادی ملاڈ کے رہنے والے ایک شخص ہوئی۔ اس کے بعد ان کا رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔ پھر کچھ دن قبل ان دونو ں کی ملاقا ت ہوئی۔ ڈاکٹر نے دوبارہ اس سے جسمانی تعلقات بنانے کا مطالبہ کررہاتھا۔ انکار کرنے پر ڈاکٹر ویڈیو کے تعلق سے بلیک میلنگ کرنے لگا۔پولیس عہدیدارو ں نے یہ بات بتائی۔ اکٹوبر 3کو لڑکی کے شوہر کو مذکورہ ویڈیو فون پر موصول ہوا۔

جس پر متاثرہ لڑکی نے تمام معاملہ سنایا۔شوہر نے میگھواڑی پولیس اسٹیشن سے رجوع ہوکر ڈاکٹر کے خلاف ایک ایف آئی آر درج کروائی۔ شکایت درج ہوتے ہی پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے 17اکٹوبر تک عدالتی تحویل میں دیدیا۔