ممبئی: اسکول ٹیچر کے ڈانٹنے پر 12سالہ لڑکے نے ٹیچر کا قتل کردیا۔

,

   

ممبئی: اسکول ٹیچر کی جانب سے ایک 12سالہ لڑکے کو اس کے دوستوں کے سامنے ڈانٹنے ڈپٹنے پر لڑکے نے مبینہ طور پر پرنسپل کے گھر جاکر انہیں قتل کرنے کی کوشش کی۔ ہندوستان ٹائمس رپورٹ کے مطابق اسکول ٹیچر 30سالہ عائشہ اسلم ایک اسکول ٹیچر ہے۔ وہ خانگی طور پر اپنے مکان پر طلبہ کو کوچنگ بھی دیتی ہیں۔ عائشہ جس اسکول میں تدریس کی خدمات انجام دیتی ہیں وہی اسکول میں یہ بچہ بھی زیر تعلیم ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق اس لڑکے کی والدہ نے لڑکے سے کہاکہ وہ اسکول سے واپسی کے وقت مذکورہ ٹیچر عائشہ اسلم سے دو ہزار روپے بطور قرض لیتے آنا۔

12-year-old stabs school principal to death in Mumbai via @htTweets https://www.hindustantimes.com/mumbai-news/12-year-old-stabs-school-principal-to-death-in-mumbai/story-WtsUFy2SRUWR8l2X9sPWLJ.html

اسکول ختم ہونے کے بعد ا س لڑکے نے ٹیچر سے دو ہزار روپے بطور قرض طلب کئے جس پر ٹیچر نے اسے اس کے دوستوں کے سامنے ڈانٹا۔ “ پولیس نے بتایا کہ لڑکے کو اس کے دوستوں کے سامنے ڈانٹے پر اسے شرمندگی اٹھانی پڑی جس پر اس نے یہ حرکت کی۔“ پولیس نے مزید بتایا کہ طالب علم روز کی طرح رات 8بجے ٹیچر کے گھر ٹیوشن پڑھنے گیا۔ او ر موقع دیکھ کر چاقو سے حملہ کردیا۔ ٹیچر کے چیخ و پکا ر پر پڑوسیوں نے آکر اسے بچالیا او ردواخانہ منتقل کیا جہاں ڈاکٹر س نے انہیں مردہ قرار دیدیا۔ پولیس کے مطابق ٹیچر اپنے شوہر سے علیحدگی اختیار کر کے تنہا رہا کرتی تھی۔ پولیس نے لڑکے کو گرفتار کرلیا۔

ڈپٹی کمشنر آف پولیس ششی کمار مینا نے بتایا کہ ہم اس معاملہ کی مزید جانچ کررہے ہیں۔ لیکن ٹیچر عائشہ اسلم کے افراد خاندان نے ا س کی تردید کردی۔ عائشہ کی چھوٹی بہن زینب نے بتایا کہ میرے والد کو 2010ء میں ایک تنازعہ میں قتل کردیا گیا۔ اسی سلسلہ میں عائشہ کا بھی قتل کردیاگیا۔ پولیس مصروف تحقیقا ت ہے۔