ممبئی میں ایک گھر کی چھت پر ہرن کا بسیرا، مکین حیرت زدہ

,

   

٭ ممبئی کے علاقہ پوائی کے ایک گھر کے افراد اس وقت حیرت زدہ رہ گئے جب انہوں نے چھت پر ایک ہرن کو آرام سے بیٹھی ہوئی دیکھا۔ یہ واقعہ اتوار کی شب پیش آیا ۔ اتوار کی شب سنجے گاندھی نیشنل پارک کے قریب مہاتما پھولے چال میں رونما ہوا، جہاں ایک ہرن بھٹک کر پہنچ گئی تھی اور پرسکون حالت میں چھت پر بیٹھی تھی، لیکن اچانک ہجوم کو دیکھ کر چونک گئی ۔ گھر والوں نے فوری پولیس کو مطلع کیا ۔ بعدازاں پولیس کے ساتھ محکمہ جنگلات کے اسٹاف کے چند ارکان بھی وہاں پہنچ گئے اور ہرن کو پکڑ کر بحفاظت سنجے گاندھی پارک منتقل کردیا۔ یہ علاقہ ہرنوں اور دیگر جنگلی جانوروں کی محفوظ پناہ گاہ سمجھا جاتا ہے، لیکن شہر میں حالیہ عرصہ سے جاری لاک ڈاؤن کے سبب ایسے کئی جنگلی جانور شہری علاقو ں میں دیکھے جارہے ہیں جو اس سے پہلے شاید ہی کبھی وہاں نظر آئے تھے۔تصویر میں ممبئی کے پوائی علاقہ میں گھر کے ٹیرس پر واقع ایک کمرے میں ہرن آرام سے بیٹھا دیکھا جاسکتا ہے۔