ممبئی کے باندرہ فیملی کورٹ کوبم کی دھمکی کا ای میل

   

ممبئی 10 اکتوبر (یو این آئی): ممبئی کے باندرہ کرلا کمپلیکس (بی کے سی) میں واقع باندرہ فیملی کورٹ کو کو ای میل کے ذریعے بم کی دھمکی ملی، جسکے بعد احاطے کو فوری طور پر خالی کر دیا گیا ۔بم ڈسپوزل اسکواڈ نے موقع پر پہنچ کر عدالت کے احاطے کی مکمل تلاشی لی تاہم کوئی بھی مشکوک چیز برآمد نہیں ہوئی۔ پولیس کے مطابق، عدالت کو تقریباً ساڑھے چار بجے فیملی کورٹ کے آفیشل ای میل آئی ڈی پر بم کی دھمکی موصول ہوئی۔ ای میل میں بھیجنے والے نے دعویٰ کیا کہ عدالت میں بم رکھا گیا تھا اور وہ شام کو پھٹ جائے گا۔ پولیس نے بتایا کہ وہ ای میل کے آئی پی ایڈریس اور اس مقام کا پتہ لگا کر ای میل بھیجنے والے کی شناخت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔