ممتا بنرجی نے کہا”18سال سے زائد عمر کے تمام لوگوں کو کویڈ19کا ٹیکہ مفت فراہم کیاجائے گا“

,

   

دکشن دنجاپور۔مغربی بنگال کی چیف منسٹر ممتا بنرجی نے جمعرات کے روز کہاکہ 5مئی کے بعد 18سال سے زائد عمر کے تمام لوگوں کو مفت کویڈ19ٹیکہ فراہم کیاجائے گا۔تاپان میں ایک عوامی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مذکورہ چیف منسٹر نے کہاکہ ”مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے نتائج2مئی کو اجائیں گے۔

بنگال میں 5مئی کے بعد 18سال سے زائد عمر کے تمام لوگوں کو ہم مفت کویڈٹیکہ فراہم کریں گے“۔ ایسے وقت میں بنرجی کا یہ تبصرہ سامنے آیا جب ملک بھر میں کویڈٹیکہ کی قیمت کولے کر تازہ بحث جاری ہے۔

مذکورہ سیرم انسٹیٹیوٹ آف انڈیا(ایس ائی ائی) نے چہارشنبہ کے رو ز’کوویشلیڈ‘ کی قیمت مقرر کی ہے ریاستی حکومتوں کے لئے ایک خوراک400اور خانگی اسپتالوں کے لئے600روپئے مقرر کی ہے۔

ایس ائی ائی نے کہاکہ کمپنی پیدوار کا 50فیصد حصہ حکومت ہند کے ٹیکہ پروگرام کے لئے پیش کرے گی اور ماباقی 50فیصد کی گنجائش ریاستی حکومتوں اور خانگی اسپتالوں کو دی جائے گی۔

اس کے پیش نظر اپوزیشن جماعتیں بشمول کانگریس نے مرکز کی کویڈ 19کے خلاف ٹیکہ کی پالیسی کو تنقید کا نشانہ بنایاہے۔پیر کے روز مرکز نے اعلان کیاتھا کہ یکم مئی سے 18سال سے زائد عمر کے تمام لوگوں کوٹیکہ دیاجائے گا

اور مینوفیکچروں سے راست حاصل کرتے ہوئے صنعتوں‘ خانگی اسپتالوں اور ریاستوں کو ٹیکہ مہم چلانے کی آزادی بھی دی جائے گی