منشیات سے دور رہنے نوجوانوں کو کلکٹر کا مشورہ

   

نرمل 25 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع کلکٹر بھاویش مشرا نے آج کے نوجوانوں کو نشہ سے دور رہنے اور اعلیٰ مقاصد کی طرف بڑھنے کی تاکید کی۔ انہوں نے ’مشن پریورتن‘ کے ایک حصے کے طور پر جمعرات کو مقامی دیکشا جونیئر کالج میں منعقد ’نشہ مکت بھارت ابھیان ۔ وکاسیت بھارت کی پہچان‘ پروگرام میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور طلباء سے خطاب کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کلکٹر نے کہا کہ یہ بات تشویشناک ہے کہ موجودہ مشینی طرز زندگی اور تناؤ کی وجہ سے نوجوان نشہ آور اشیاء کا شکار ہو رہے ہیں۔ نشہ کے عادی ہونے کا مطلب زندگی کو تباہ کرنا ہے، نوجوانوں کو اس سے نجات دلانے کا عزم کرنا چاہیے۔ انہوں نے انہیں مشورہ دیا کہ وہ موبائل فون اور سوشل میڈیا کے عادی ہونے کے بجائے کتابیں پڑھنے میں اپنا قیمتی وقت صرف کریں اور عظیم سائنسدانوں اور سماجی مصلحین کی سوانح حیات سے متاثر ہوں۔