حیدرآباد 24 اکٹوبر (سیاست نیوز) منوگوڑ ضمنی انتخاب میں ٹی آر ایس و بی جے پی نے انتخابی مہم میں شدت پیدا کرنے سرکردہ قائدین کو تشہیر کیلئے میدان میں اتارنے کا فیصکہ کیا ہے ۔ آئندہ چند یوم میں خود چیف منسٹر کے سی آر منوگوڑ میں قیام اور جلسہ سے خطاب کرسکتے ہیں جبکہ بی جے پی نے لازمی طور پر کامیابی کیلئے قومی صدر جے پی نڈا کے علاوہ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کا جلسہ منعقد کرنے منصوبہ بندی شروع کردی ہے۔ کہا جار ہاہے کہ ٹی آر ایس نے سرکردہ قائدین کے ذریعہ انتخابی مہم و ہر منڈل میں جلسہ کی حکمت عملی تیار کی ہے۔ ٹی آر ایس کی حکمت عملی کے بعد نے جے پی نڈا و امیت شاہ کے جلسہ عام منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ۔ آئندہ دو یوم میں بی جے پی قائدین کے جلسہ عام اور انتخابی مہم کے منصوبہ کو پیش کیا جائے گا۔