سابق ایم پی نرسیا گوڑ دہلی پہونچ گئے، بی جے پی قائدین سے ملاقات
حیدرآباد 14 اکٹوبر (سیاست نیوز) منو گوڑ ضمنی انتخابا سے قبل ٹی آر ایس کو سیاسی جھٹکہ کا اندیشہ ہے ۔ پارٹی کے سابق ایم پی بی نرسیا گوڑ دہلی پہونچ گئے۔ تلنگانہ بی جے پی انچارج ترون چوگ اور تلنگانہ بی جے پی کے صدر بنڈی سنجے کے علاوہ دیگر قائدین سے ملاقات کی ۔ منو گوڑ ضمنی انتخاب کیلئے نرسیا گوڑ ٹکٹ کے دعویدار تھے، انھوں نے انھیں ٹکٹ نہ دینے پر کسی بی سی قائد کو امیدوار بنانے پر زور دیا اور کہا تھا کہ بی سی ووٹرس کی اکثریت ہے۔ تاہم چیف منسٹر نے سابق رکن اسمبلی پربھاکر ریڈی کو امیدوار بنایا ہے۔ تب سے نرسیا گوڑ ناراض ہیں۔ انھوں نے انتخابی مہم اور پارٹی سرگرمیوں سے خود کو دور رکھا ہے۔ پارٹی کی انتخابی مہم سے دور رکھنے انھیں کوئی اطلاع نہ دینے کا وزیر برقی جگدیش ریڈی پر الزام عائد کیا ۔ اس دوران ہائی کمان کی طلبی پر اچانک دو دن قبل بنڈی سنجے دہلی پہونچ گئے۔ چیف منسٹر کے سی آور کویتا کی موجودگی میں بنڈی سنجے کو دہلی طلب کرنے کی افواہیں تھیں۔ لیکن پتہ چلا کہ سابق نرسیا گوڑ کو بی جے پی میں شامل کرنے دہلی طلب کیا گیا ۔ پتہ چلا کہ نرسیا گوڑ امیت شاہ اور جے پی نڈا و دیگر سے ملاقات کے بعد بی جے پی میں شامل ہوجائیں گے۔ن