منچریال میں مارکٹ یارڈ کا معائنہ

   

منچریال ۔ 21 ۔ نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) میونسپل کمشنر منچریال مسرز سواروپا رانی نے میونسپل عہدیداروں کے ساتھ مل کر منچریال مارکٹ میں مختلف دکانات کا اچانک معائنہ کرتے ہوئے تنقیح کی ۔ واضح رہے کہ گزشتہ ایک ماہ سے مسلسل میونسپل کمشنر نے تمام تاجرین کو ہدایت کی تھی کہ وہ پلاسٹک تھیلیوں و دیگر مصنوعات کی خرید و فروخت و استعمال کو بند کرنے اور گاہکوں کو پلاسٹک مصنوعات ، تھیلیوں کے استعمال کو ترک کرنے کی تر غیب دیں ۔ باوجو د مسلسل پلاسٹک اشیاء استعمال میں لائے جانے کے الزامات و شکایات کے تناظر میں مذکورہ عہدیداروں نے آج اچانک تمام دکانات کی تنقیح کرتے ہوئے پلاسٹک ذخیرہ کو ضبط کرلیا اور انتباہ دیا کہ آئندہ مسلسل استعمال پر قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔ اس موقع پر کمشنر کے ہمراہ میونسپل مینجر مسٹر رمیش ، ہیلت اسسٹنٹ مسٹر سنیل ، آر آئی رمیش اور دیگر موجود تھے۔