منچریال ۔ ضلع سکریٹری حج کمیٹی منچریال کے ایک پریس نوٹ کے بموجب منچریال مسلم شادی خانہ میں 27 مئی بروز اتوار صبح 10 بجے تا شام 4 بجے عازمین حج کیلئے ایک تربیتی کیمپ منعقد کیا جارہا ہے ۔ جناب محمد مجاہد علی سکریٹری نے کہا کہ اس تربیتی کیمپ میں منچریال کے علاوہ اطراف و اکناف سری رامپور ، سی سی سی ، بیلم پلی ، مندامری ، آئی بھانڈور ، لکشٹی پیٹ ، جنارم کے علاوہ ضلع آصف آباد کے عازمین حج بھی شرکت کرسکتے ہیں ۔جناب خواجہ عارف احمد صاحب خصوصی نمائندہ مرکزی حج کمیٹی اور جناب مفتی مشکور احمد قاسمی ، امام و خطیب جامع مسجد عازمین حج کو خصوصی تربیت دیں گے اور ارکان حج و مسائل حج سے واقف کروائیں گے ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9949050256 پر رابطہ کرسکتے ہیں ۔