منگنی کے دو دن بعد خاتون کانسٹبل کی خود کشی

   

حیدرآباد : /3 مئی (سیاست نیوز) چھتری ناکہ پولیس اسٹیشن سے وابستہ ایک خاتون کانسٹبل نے شاہ علی بنڈہ علاقہ شمشیر گنج میں پھانسی لے کر خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ وہ والدین کی جانب سے طئے کئے گئے شادی کے رشتہ سے ناراض تھی ۔ تفصیلات کے مطابق 28 سالہ ڈی سریکھا ساکن شمشیر گنج 2018 ء بیاچ کے پولیس کانسٹبل تھی اور شاہ علی بنڈہ علاقہ میں مقیم تھی ۔ یکم اپریل کو اس کے آبائی مقام کندوکور ضلع رنگاریڈی میں منگنی ہوئی تھی اور کل وہ اپنی بہن کے ہمراہ شہر واپس لوٹی تھی ۔ چہارشنبہ کی صبح سریکھا کی بہن جو خانگی ملازم ہے صبح 11 بجے ملازمت کیلئے روانہ ہوئی تھی کہ مذکورہ خاتون پولیس کانسٹبل نے اپنے کرایہ کے مکان میں پھانسی لے کر خودکشی کرلی ۔ مالکان مکان سرینواس راؤ کو اس سلسلہ میں شبہ ہونے پر اس نے دروازہ کھول کر دیکھنے پر سریکھا کو فیان سے پھانسی پر لٹکا ہوا پایا ۔ مالک مکان نے فوری شاہ علی بنڈہ پولیس کو اس سلسلہ میں آگاہ کیا اور پولیس کی ایک ٹیم وہاں پہنچ کر نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم دواخانہ عثمانیہ کے مردہ خانہ منتقل کیا اور اس سلسلہ میں مشتبہ حالت میں موت واقع ہونے کا ایک مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ پولیس کو شبہ ہے کہ 2 دن قبل ہوئی منگنی سے وہ ناراض تھی جس کے نتیجہ میں وہ دلبرداشتہ ہوگئی تھی اور یہ انتہائی اقدام کیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔ ب