منی پور۔ مخالف تنظیموں کے درمیان فائیرنگ میں دو کی موت 7زخمی

,

   

گرفتار کئے گئے دہشت گردوں میں این ایس سی این۔ائی ایم اور پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کے دو‘ وہیں کے سی پی کے زمین پر کام کرنے والے دو دہشت گرد ہیں۔


امپال۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دو لوگ جس میں ایک ولیج ڈیفنس والینٹر (وی ڈی وی) شامل ہے کی موت ہوگئی وہی سات دیگر لوگ منگل کے روز بشنو پور ضلع کے نارائن سینا میں دو مخالف گروپوں میں فائرینگ میں زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ وی ڈی وی کی موت غلط استعمال کے سبب ایک بم پھٹنے کی وجہہ سے ہوئی‘ اور بعد میں ایک شخص کی موت گولی لگنے کی وجہہ سے ہوئی ہے۔ وہیں زخمی سات لوگوں کو ایک سرکاری اسپتال میں داخل کیاگیا ہے جہاں پر ان کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے۔

ایک علیحدہ پیش رفت میں پولیس کا کہنا ہے کہ امپال ایسٹ اور بشنو پور اضلاعوں سے مختلف تنظیموں سے تعلق رکھنے والے چار دہشت گردوں کو گرفتار کرلیاگیا ہے او ران کی تحویل سے کچھ اسلحہ او رگولہ بارود بھی ضبط کیاگیاہے۔

گرفتار کئے گئے دہشت گردوں میں این ایس سی این۔ائی ایم اور پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کے دو‘ وہیں کے سی پی کے زمین پر کام کرنے والے دو دہشت گرد ہیں۔

پچھلے چوبیس گھنٹوں میں بشنو پور او رتھوبال اضلاعوں میں اپریشنوں کے دوران سات لوٹے ہوئے آتشی اسلحہ‘ 25مختلف قسم کے گولہ بارود اور نو طاقتور بم بھی دستیاب کئے گئے ہیں۔

سکیورٹی فورسیس نے وادی کے پانچ اضلاع کے سرحد اور غیرمحفوظ علاقوں میں تلاشی کاروائیاں انجام دی ہیں۔