موافق فلسطین مارچ پر اے ایم یو کے چار اسٹوڈنٹس کے خلاف ایف ائی آردرج

,

   

فلسطین کی حمایت میں ایک اظہار یگانگت ریالی نکالنے اور ”بھڑکاؤ تقریر کرنے‘پر یوپی پولیس نے اے ایم یو کے چار اسٹوڈنٹس کے حلاف ایک ایف ائی آرد رج کی ہے۔


نئی دہلی۔ اترپردیش پولیس نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے چار اسٹوڈنٹس کے ایک خلاف ایف ائی آر درج کی ہے جن پر ایک موافق فلسطین مارچ کے دوران ”بھڑکاؤ تقریریں کرنے“کا الزام عائد کیاگیا ہے۔

اسرائیل کی حمایت میں بی جے پی حامیوں کے ایک گروپ کی جانب ریالی نکالنے اور ’جئے شری رام‘کے نعرے لگانے کے فوری بعد مذکورہ طلبہ نے یہ مارچ نکالا تھا۔

https://x.com/iamharunkhan/status/1711075529062023669?s=20

درایں اثناء جواہر لال نہرو یونیورسٹی اور جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ایک اسٹوڈنٹس کے ایک سیکشن نے فلسطین کے ساتھ اظہار یگانگت کیا۔ایکس پر متعد د لوگوں نے اسرائیل کو ایک ”قابض“ ملک کہا اور فلسطین کی ”آزادی“ کی مانگ کی ہے۔

جے این یو اسٹوڈنٹس یونین صر ایشا گھوش نے ایکس پر لکھا کہ ”ایک قابض اورظلم ملک(اسرائیل) کو ’دفاع کے حق‘کے متعلق بات کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔

آج کامریڈ چیگویرا کو ان کی موت کے دن یاد کیاجارہا ہے اور انہوں نے سالوں قبل کہاتھا”ماد ر وطن یا موت“۔

https://x.com/aishe_ghosh/status/1711275074798665838?s=20

ال انڈیااسٹوڈنٹس اسوسیشن نے فلسطین کے ساتھ اظہار یگانگت کیا اورعلاقے میں امن کی بحالی کی مانگ کی ہے۔

ایک پوسٹ جس کو بعد میں حذف کردیاگیاتھا جامعہ کے نیشنل اسٹوڈنٹس یونین آف انڈیا نے علاقے میں اسرائیل کی موجودگی کو ”دہشت گردی“ قراردیا۔

حذف کردہ پوسٹ میں لکھا گیاتھا کہ ”سا ت دہوں سے فلسطین میں اسرائیل کے قبضہ دہشت گردی ہے۔

اسرائیلی کی صیہونی دہشت گردی سے آزادی کا فلسطین مستحق ہے اور اجتماعی طور پر قدیم وقت سے زیر التواء تنازعہ کے پرامن حل کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کرنا ضروری ہے“۔

اپنے تازہ ٹوئٹ میں این ایس یو ائی نے کہاکہ پرامن راستہ ہے انصاف کا واحد ذریعہ ہے اور دنیا کی تنظیموں پر زوردیاکہ سفارتی حل کو ترجیح دیں۔

https://x.com/_SamiullahKhan/status/1711363932928327712?s=20

ایک اوراسٹوڈنٹ گروپ دیارشوق اسٹوڈنٹس‘ چارٹر نے بھی فلسطین کے ساتھ اظہار یگانگت کیا۔

ڈی ائی ایس ایس سی نے ایکس پر پوسٹ کیاکہ”ہم فلسطینی عوام کے اور فلسطینی مجاہدین آزادی کے ساتھاسرائیل کے نوآبادیاتی آبادکاری کے خلاف جدوجہد میں اظہار یگانگت میں کھڑے ہیں“۔

https://x.com/Dissc_jmi/status/1711039500288417964?s=20

درایں اثناء سوشیل میڈیا پلیٹ فارمس پر ہنگامہ آرائی کے پیش نظر یوپی پولیس نے فلسطین کی حمایت میں اظہاریگانگت مارچ نکالنے پرچار اے ایم یو اسٹوڈنٹس کے خلاف ایف ائی آر درج کی ہے۔

مذکورہ ایف ائی آر ائی پی سی کی دفعات 153اے‘188اور 505کے تحت مقدمہ درج کیاہے۔

https://x.com/AzukaDM/status/1711367029016375425?s=20