مودی حکومت میں بیروزگاری کی صورتحال سنگین : راہول

,

   

حکومت کاطرز عمل نہیں بدلا تو نوجوان حکومت بدل دیںگے :پرینکاگاندھی

نئی دہلی : کانگریس رہنما راہول گاندھی نے بے روزگاری کے معاملے پر وزیراعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ روزگار عزت واحترام کے مترادف ہے اور حکومت یہ عزت کب دے گی۔ سوشل میڈیا پر کانگریس سمیت متعدد اپوزیشن جماعتیں آج اجتماعی طور پر ‘بے روزگاری دیوس ’ منارہی ہیں اورراہول نے بھی اس موقع پر مودی کو نشانہ بنایا اور کہا کہ روزگار لوگوں کے لئے عزت واحترام کے مترادف ہے ،آخر کب تک حکومت روزگار دینے سے پیچھے ہٹے گی۔ اس سے قبل کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی نے ٹویٹر پر مودی کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دی تھی۔ گاندھی نے مزید کہا کہ ‘ یہی وجہ ہے کہ ملک کے نوجوان آج قومی ‘بے روزگاری کا دیوس ’منانے پر مجبور ہیں۔ روزگار عزت و احترام کے مترادف ہے ۔ حکومت کب تک یہ عزت دینے سے پیچھے ہٹے گی۔ گاندھی نے ایک اخباری رپورٹ بھی اپ لوڈ کی ہے ، جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ملک میں ایک کروڑ سے زیادہ افراد بے روزگار ہیں جبکہ سرکاری نوکریوں میں صرف چند لاکھ جگہ خالی ہیں۔قبل ازیں وزیر اعظم نریندر مودی کے 70ویں یوم پیدائش کو یوم بے روزگاری کے طور پر منارہی کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)حکومت پر براہ راست حملہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اگر اب بھی آنکھیں موند کر بیٹھی رہی تو نوجوان حکومت بدل دیں گے ۔پرینکا گاندھی نے جمعرات کو ٹوئٹ کرکہا کہ ‘نوجوانوں کا مطالبہ ہے کہ وقت پر امتحان، طے وقت میں رزلٹ،بغیر عدالت گئے تقرریاں نوکریوں میں اضافہ ہو اور کنٹراکٹ کا قانون منسوخ ہو’۔انہوں نے کہا کہ’نوجوانوں نے ‘مہا ہنکار’بھری ہے ۔ اب بھی حکومت آنکھ موند بیٹھی رہی اور اپنا رخ نہیں بدلا تو نوجوان اپنی حکومت بدل دیں گے ۔ٹوئٹ کے آخر میں انہوں نے ہیش ٹیگ میں ‘قومی یوم بے روزگاری’لکھا ہے ۔ وہیں عام آدمی پارٹی نے بھی مودی کے یوم پیدائش کے موقع کو یوم بے روزگاری کے طور پر منارہی ہے جبکہ بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) اس موقع کو ‘سیوا ہفتہ’کے طور پر منا رہی ہے ۔