مود نے احمد آباد میں سردار پٹیل کے مجسمہ پر گلہائے عقیدت پیش کیا۔ پھر کارکنوں سے کہاکہ 2014میں ملک مجھے نہیں جانتا تھا‘ اس وقت عوامی فیصلہ گجرات کی ترقی کی بنیاد پر ملا تھا۔مودی کے خطاب میں سورت واقعہ کا درد بھی جھلکا۔
مودی نے کہاکہ میں تشویش میں تھا کہ اس پروگرام میں حصہ لوں یا نہیں۔ اس طرح ذمہ داری تھی تودوسری طرف کرونا تھی۔
پاکستان کے پی ایم نے دی جیت کی مبارکباد‘ پلواماں کے بعد پہلی بار بات چیت
نئی دہلی۔پلواماں میں سی آر پی ایف قافئے پر حملے او رپاکستان میں بھارت کے فضائیہ حملے کے بعد دونوں ممالک کے وزیراعظموں کے درمیان پہلی مرتبہ بات ہوئی۔ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے فون کرکے نریندرمودی کو ان کے شاندار جیت پر مبارکباد دی۔
اس دوران انہوں نے اپنے ملک کی عوام کی بھلائی کے لئے ساتھ ملکر کام کرنے کی منشاء بھی جتائی۔ جواب میں مودی نے عمران سے کہاکہ وہ جنوبی ہندوستان میں امن‘ ترقی اور بات چیت کے لئے سب سے پہلے تشدد سے پاک او ردہشت سے پاک ماحول بے حد ضروری ہے۔
مودی نے ملکر غریبی سے لڑنے کا پاکستان کو اپنا پیغام بھی دہرادیا۔ کرزقستان کے بشکیک میں ایس سی او کی میٹنگ کے دوران دونوں قائدین کی متوقع ملاقات سے قبل یہ بات چیت کافی اہم بھی مانی جارہی ہے۔ اس سے قبل 21-22کو بشکیک میں خارجی منسٹرس کے اجلاس کا میڈیا نے دعوی پیش کیاتھا۔
مودی عمران بات چیت کی جانکاری پاکستان کے خارجی وزارت نے ٹوئٹ کے ذریعہ دی ہے۔ لوک سبھا الیکشن کے نتائج کے دوران بھی جمعرات کے روز عمران خان نے ٹوئٹ کے ذریعہ بی جے پی او رعمران خان کو جیت کی مبارکباد دی تھی۔
عمران نے اپریل میں بھی کہاتھا کہ مجھے بھروسہ ہے کہ اگر مودی جیت حاصل کرتے ہیں تو بھارت کے ساتھ امن کی با ت چیتت اور کشمیرکے مسئلے کا حل کرنے کے بہتر موقع مل سکتے ہیں۔
ہفتہ کی شام کو پاکستان کے خارجی منسٹر شاہ محمود قریشی نے ملتان میں افطار پارٹی کے بعد اپنے دوستوں سے کہاتھا کہ ہم بھارت کے نئی حکومت کے ساتھ سبھی زیر التوا موضوعات پر بات چیت کے لئے تیار ہیں۔ دونوں ممالک کو امن کے بات چیت پر زور دینا چاہئے۔
اسی طرح سے مسائل کا حل ممکن ہے۔پچھلے سال17اگست کو عمران خان پاکستان کے وزیراعظم بنے تھے‘ تب انہیں وزیراعظم نریندر مودی نے فون پر مبارکباد دیتے ہوئے بات کی تھی۔ دونوں ممالک کے قائدین کے درمیان سرکاری طور پر آخری با ت چیت یہی تھی۔
پاکستان کے بالاکوٹ میں جیش کے دہشت گرد ٹھکانوں پر فضائیہ کاروائی اور اس کے جواب میں پاکستان کی ناکام کوشش کے بعد سے دوممالک جنگ کے دہانے پر پہنچ گئے ہیں