مودی کی اکثریت او راقلیت پر تقریر۔ الیکشن کمیشن نے کہاکہ اس میں کوئی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہیں

,

   

کانگریس صدر راہول گاندھی کے وائناڈ سے بھی مقابلہ کرنے کے فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے مودی نے کہاتھا کہ مذکورہ پارٹی”اکثریتی اثر والے علاقوں سے بھاگ رہی ہے“ تاکہ ”جن علاقوں میں اکثریت اقلیت میں ہے وہاں پناہ گزینوں کو لاکر بسایاجاسکے“۔

نئی دہلی۔ وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف کانگریس کے پہلے پانچ شکایتوں میں سے ایک کو نامنظور کرتے ہوئے الیکشن کمیشن نے منگل کے روز یہ مانا کہ

یکم اپریل کے روز مہارشٹرا کے واردھا میں ایک ریالی کے دوران وزیراعظم مودی کی تقریر میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی کہیں خلاف ورزی نہیں کی گئی ہے۔کانگریس صدر راہول گاندھی کے وائناڈ سے بھی مقابلہ کرنے کے فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے

مودی نے کہاتھا کہ مذکورہ پارٹی”اکثریتی اثر والے علاقوں سے بھاگ رہی ہے“ تاکہ ”جن علاقوں میں اکثریت اقلیت میں ہے وہاں پناہ گزینوں کو لاکر بسایاجاسکے“۔

انہوں نے یہ بھی کہاکہ کانگریس نے ہندوؤں پر دہشت گردوں کا لیبل لگایا اور اس پارٹی کو کبھی بخشا نہیں جائے گا۔

مودی کے تبصرے کو ”نفرت پر مشتمل اور تقسیم کرنے والا“ قراردیتے ہوئے کانگریس پارٹی نے 5اپریل کے روز الیکشن کمیشن کا دروازہ کھٹکھٹایاتھا۔

کانگریس پارٹی نے بی جے پی صدر امیت شاہ اور مودی کے خلاف درج کی گئی شکایت پر کاروائی کے لئے الیکشن کمیشن کو ہدایت پر مشتمل ایک درخواست سپریم کورٹ میں داخل کی تھی جس کے بعدعدالت کے کمیشن کو یہ نوٹس بھی جاری کی جس کے جواب میں یہ کاروائی الیکشن کمیشن نے کی ہے۔

ایک او رعلیحدہ فیصلے میں الیکشن کمیشن نے ایس پی لیڈر اور رام پور کے امیدوار اعظم خان پر ان کے ضلع الیکشن مشنری کے خلاف ”بھڑکاؤ خطاب“ اور فرقہ وارانہ و تقسیم کے بیانات دینے کے معاملے میں تازہ امتناع عائد کرتے ہوئے انہیں 48گھنٹوں تک انتخابی مہم سے دور رکھنے کا فیصلہ سنایا ہے۔

چہارشنبہ کی صبح 6بجے تک یہ امتناع جاری رہا۔یہ دوسری مرتبہ ہے کہ کمیشن نے خان پر امتناع عائدکیا ہے‘ قبل ازیں بی جے پی امیدوار جیا پردا کے حوالے سے انہوں نے ”خاکی انڈرویر“ کا بیان دیاتھا۔

اس کے علاوہ کمیشن نے گجرات بی جے پی چیف جیتو بھائی واگھانی پر سورت میں پارٹی ورکرس سے 7اپریل کے روز خطاب کے دوران ”قابل اعتراض اور بدسلوکی والی زبان کا استعمال“ کرنے پر تین دنوں کا امتناع عائد کیاہے۔

مذکورہ 72گھنٹوں کا امتناع 2مئی کی صبح 4بجے سے شروع ہوگا۔

کمیشن نے مہارشٹرا چیف الکٹورل افیسر کی جانب سے 6اپریل کے روز داخل کردہ رپورٹ کی بنیاد پر واردھا میں کی گئی وزیراعظم مودی کی تقریر کو کلین چٹ دی ہے