مولانا سید اکبر مہدی کی اہلیہ کا انتقال

   

گلبرگہ 27مئی: جناب سید سمیع حیدر ، انچارج اے تی ایل لیاب ، گلبرگہ کے بموجب مولانا سید اکبر مہدی ، سابق پرنسپل مدرستہ الصادقین ، گلبرگہ کی اہلیہ محترمہ سیدہ اسماء بانو بنت وجاہت حسین کا 26مئی کو بعد مغرب بمقام ممبرا ، ممبئی ضلع تھانہ میں بعمر 28سال انتقال ہوگیا ۔ محترمہ گزشتہ دو تین دنوں سے علیل تھیں اور وہ چھ ماہ کی حاملہ بھی تھیں ۔ علالت کی علامتیں معلوم ہونے کے بعد گھر کے لوگوں نے انھیں ممبئی کے پانچ چھ دواخانوں مین شریک کروانے کی کوشش کی لیکن کسی بھی ہسپتال یا دواخانہ نے انھیں کرونا ٹیسٹ نہ کروانے کے بہانہ سے شریک نہیں کیا ۔ اس طرح ٓخر میں کلاسکر ہاسپٹل ، کوسا ، ممراکے دواخانہ، ممبئی کے سامنے ہی انھوںنے آخری سانس لے لی ۔ مرحومہ کے پسماندگان میں شوہر کے علاوہ ان کے ایک پانچ سالہ فرزند ہیں ۔مرحومہ کے انتقال پر ایم سید اکبر مہدی اور دیگر عزیز و اقارب نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ عطا ہونے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا ہونے کی دعا کی ہے۔ مرحومہ کے متعلقین سے اظہار تعزیت کیلئے موبائیل نمبر 7899168653پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔