موٹر سائیکلس کا عادی سارق گرفتار

   

حیدرآباد۔/26 اگسٹ، ( سیاست نیوز) موٹر سائیکلوں کے سرقہ میں ملوث عادی سارق کو ہمایوں نگر پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ڈی سی پی ویسٹ زون اے سرینواس نے کہا کہ 32 سالہ ظہورالحسن یزدانی عرف امیر کرناٹک یادگیر کا متوطن ہے وہ پارک موٹر سائیکلوں کا سرقہ کرتا تھا۔ وہ نقلی چابیوں سے مکانات اور گنجان آبادی والے علاقوں میں موٹر سائیکلوں کا سرقہ کرتا تھا۔ بڈنگ پیٹ رنگاریڈی کے ساکن سائی کرشنا راؤ نے ہمایوں نگر پولیس میں اپنی گاڑی کے سرقہ کی شکایت درج کرائی جس پر پولیس نے 100 سے زائد سی سی کیمروں کا معائنہ کیا اور ظہور کی شناخت کی اور حراست میں لے لیا۔ ڈی سی پی نے کہا کہ سارق ہمایوں نگر ‘بہادر پورہ ، حبیب نگر، آصف نگر وغیرہ میں سرقہ کیا ہے۔ B