نظام آباد :نو منتخب قانو ساز کونسل کی رکن کے کویتا آج نظام آباد کے موڑتاڑ پہنچنے پر موڑتاڑ کی عوام اور ٹی آرایس قائدین کی جانب سے ان کا زبردست خیر مقدم کیا اور انہیں بکثرت تہنیت پیش کی گئی ۔ اس موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ موڑتاڑ تحریک کے دورسے ہی ٹی آرایس کا ساتھ دیا تھا اور کے سی آر نے موڑتاڑ کا کئی مرتبہ دورہ کرچکے ہیں جس پر انہوں نے ان سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ کی ترقی و ٹی آرایس حکومت ملک گیر سطح پر ایک طاقتور جماعت بن کر ابھری ہے ۔ تلنگانہ میں امن و ضبط کی برقراری اور سماج کے تمام غریبوں کی غریبی ختم کرنے کیلئے کے سی آر منصوبہ بند طریقہ سے آگے بڑھ رہے ہیں ۔ کے کویتا نے کہا کہ ٹی آرایس کے رکن اسمبلی وزیر عمارت و شوارع مسٹر پرشانت ریڈی کی قیادت میں بالکنڈہ حلقہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے ۔