موہالی: فلائنگ کس کرنے پر ایک شخص کو تین سال کی جیل

,

   

موہالی: موہالی پولیس نے بتایا کہ پڑوسن کو فلائنگ کس کرنے پر ایک شخص کو تین سال جیل کی سزا سنائی گئی۔ انڈیا ٹوڈے رپورٹ کے مطابق ملزم کی شناخت ونود نام کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ اسے ایک مقامی عدالت نے تین سال جیل کی سزا سنائی ہے۔ متاثرہ خاتون نے پولیس میں شکایت درج کروائی۔ انہوں نے اپنی شکایت میں کہا کہ ان کا پڑوسی ونود نے انہیں فلائنگ کس کئے اور قابل اعتراض اشارے کئے۔

انہوں نے بتایا کہ وہ موہالی کے فیس میں 11میں اپنے شوہر کے ساتھ رہتی ہیں، ملزم بھی اسی کالونی کا ساکن ہے۔ متاثرہ خاتون نے الزام عائد کیا کہ ونود ان کے سامنے والے فلیٹ میں رہتا ہے اور وہ اسے قابل اعتراض اشارے اور فلائنگ کس کرتا ہے۔ اس خاتونے بتایا کہ میں نے اس کی شکایت اپنے شوہر سے کی۔ جس پر میرے شوہر اور میں فیس 11پولیس اسٹیشن سے رجوع ہوکر شکایت درج کروائی۔

دوسری جانب ونود نے کراس شکایت کرڈالی اور اپنی شکایت میں کہا کہ اس جوڑے نے اسے پیٹا۔ پولیس نے ا س معاملہ میں جانچ کی اورملزم کی جانب سے لگائے گئے الزام کو تردید کردی۔ عدالت نے اسے تین سال کی سزا اور تین ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔