مٹن چنے

   

اجزا: بکرے کا گوشت آدھا کلو، سفید چنے ایک پیالی، نمک حسب ذائقہ،پسا ہوا لہسن ایک کھانے کا چمچہ، ادرک دو انچ کا ٹکڑا، پیاز دو عدد درمیانی، ٹماٹر دو عدد درمیانے،پسی ہوئی لال مرچ ایک چمچہ، ہلدی ایک چمچہ، ثابت دھنیا ایک چمچہ، سفید زیرہ ایک چمچہ، گرممسالہ پسا ہوا ایک چائے کا چمچہ، کوکنگ آئل حسب ضرورت۔
ترکیب:آئیل میں باریک کٹی ہوئی پیاز کو سنہری فرائی کریں اور اس میں لہسن ، نمک ، ٹماٹر ، لال مرچ،ہلدی اور گوشت ڈال کر اچھی طرح بھونیں۔جب گوشت کا اپنا پانی خشک ہو جائے اور تیل علیحدہ ہونے لگے تو اس میں دو پیالی پانی ڈال کر پکنے رکھ دیں۔ہلکی آنچ پر پکاتے ہوئے جب گوشت گلنے پر آ جائے تو اس میں اْبلے ہوئے چنے ڈالیں اور بھنا ہوا کٹا ہوا دھنیا زیرہ،گرم مسالہ اور باریک کٹی ہوئی ادرک چھڑک کر دم پر رکھ دیں۔