مٹ پلی میں ووٹ سے متعلق شعور بیداری پروگرام

   

مٹ پلی /24 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مٹ پلی میونسپل عملہ خواتین کیلئے شعوربیداری پروگرام کا مہندی تقریب کے ذریعہ آغاز کیا گیا ۔ مرکزی الیکشن کمیشن کی ہدایت پر ضلعی کلکٹر ایڈیشنل کلکٹر کی نگرانی میں سویپ پروگرام کے تحت آرپیز اور خواتین ورکرس و دیگر نے ووٹ شعور بیداری پروگرام میں حصہ لئے ۔ اس موقع پر اے او سرینواس گوڑ ، عملہ گورم رتناکر ، سانیٹیشن انچارج انسپکٹر کے علاوہ میونسپل کمشنر ٹی موہن نے اپنا تعاون پیش کرتے ہوئے عوام کو ووٹ کے حق سے اتستفادہ کروانے کی خواہش کی ۔

آٹو الٹ جانے سے
ایک شخص ہلاک
پرگی /24 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) آٹو الٹ جانے سے ایک شخص ہلاک ہونے کا واقعہ پرگی پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آیا ۔ تفصیلات کے مطابق پرگی منڈل روپ خان پیٹ گاؤں کا رہنے والا گوپال 48 سالہ آٹو میں ترکاری لے کر پرگی آرہا تھا کہ پرگی کے قریب آٹو الٹ جانے سے گوپال شدید زخمی ہوا جسے وقارآباد دواخانہ منتقل کیا گیا دوران علاج وہ فوت ہوگیا ۔ گوپال کی بیوی سریشا کی شکایت پر پولیس پرگی نے کیس درج کرکے تحقیقات کر رہی ہے ۔