مکان فراہم کرنے کے نام پر لاکھوں روپئے کا دھوکہ

   

ایک شخص کو 3سال کی سزا
حیدرآباد ۔ 19 نومبر ( سیاست نیوز) مکان دلانے کے نام پر لاکھوں روپئے کی دھوکہ دہی کرنے والے ایک شخص کو عدالت نے تین سال کی سزا سنائی ہے ۔ کشائی گوڑہ پولیس نے سال 2012ء کے ایک مقدمہ میں آج عدالت میں چارج شیٹ داخل کی جہاں ملکاجگری کی ایک عدالت نے ملزم 38سالہ ڈی دھرما ریڈی ساکن کیرا کو تین سال کی سزا اور 10ہزار روپئے جرمانہ عائد کیا ہے ۔ اس نے شکایت گذار سمیانند کو اور مکان مالک کو دھوکہ دیا ۔ سمیانند جو ای سی آئی ایل علاقہ کا ساکن ہے اس نے ایک مکان کی خریداری میں دلچسپی دکھائی اور دھرما ریڈی نے اس کو ایک مکان دکھایا جس کا مالک بنگلور میں رہتا ہے ۔اس نے یہ مکان دیکھا کر اس نے فرضی اگریمنٹ تیار کرتے ہوئے اس نے شکایت گذآر سے ٹوکن پانچ لاکھ روپئے حاصل کرلیا اور اس کے بعد مزید اس طرح کُل 22لاکھ روپئے حاصل کرلیا اور اس طرح وہ نہ ہی رجسٹریشن کروا رہاتھا اور نہ ہی رقم واپس دے رہا تھا اس دوران شکایت پر پولیس نے کارروائی کی ۔