مکمل برقی موٹر گاڑی کی تیاری کی قطعی تاریخ سے گریز

   

نئی دہلی۔21 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ مرکز نے برقی سے چلنے والی کار کی تیاری کے لیے قطعی کوئی تاریخ مقرر نہیں کی ہے۔ اس سے بیان بہت ہی اہمیت کا حامل ہے کیوں کہ حکومت کے حلقہ دانشوران یعنی نیتی آیوگ نے روایتی دوپہیوں اور تین پہیوں کی گاڑیاں بنانے والی کمپنیوں سے دریافت کیا تھا کہ وہ تین ہفتوں کے اندر تکنیکی مہارت کے روایتی گاریوں سے برقی گاریوں میں تبدیلی کے سلسلے میں کیا ٹھوس تجاویز پیش کرسکتی ہیں۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے مذکورہ سرکاری افسر نے بتایا کہ اس کی کوئی قطعی تاریخ طے نہیں کی گئی ہے۔ نیتی آیوگ نے تجویز پیش کی تھی کہ 2023ء تک مکمل برقی گاڑی اور تین پہیوںوالی گاڑیوں کی تیاری کو ممکن بنایا جائے اور 2025ء تک 250سی سی کے انجن کی حامل دوپہیوں کی گاڑی کو تیار کیا جائے۔