مکہ مکرمہ میں رنگا ریڈی ضلع کے حاجی شیخ رسول کا انتقال

   

حیدرآباد 6۔ جولائی (سیاست نیوز) تلنگانہ حج کمیٹی سے فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے گئے حاجی شیخ رسول ساکن شیرلنگم پلی ضلع رنگا ریڈی کا کل رات مکہ مکرمہ میں انتقال ہوگیا ۔ وہ اہلیہ اور رشتہ داروں کے ہمراہ فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے 19 جون کو روانہ ہوئے تھے۔ انڈین حج مشن سے مکہ میں نماز جنازہ اور تدفین کے انتظامات کئے جارہے ہیں۔ صدرنشین تلنگانہ حج کمیٹی محمد سلیم اور انچارج اگزیکیٹیو آفیسر محمد لیاقت حسین نے جناب شیخ رسول کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور پسماندگان سے اظہار تعزیت بھی کیا۔ر