مہاجرین کا سامان مفت میں اٹھانے والے80سالہ قلی رحمن۔ ویڈیو

,

   

رحمن لکھنو کے چار باغ ریلوے اسٹیشن پر 1970سے قلی کاکام کررہے ہیں
لکھنو۔ کرونا وائرس کی اس مشکل گھڑی میں ایک معمر مسلم قلی کی خدمت خلق کا ایک ویڈیو سوشیل میڈیا پر کافی وائیرل ہورہا ہے۔ مجیب عبدالرحمن مہاجرین ورکرس کی مدد کے لئے ایک میل آگے جاکر ان کا سامان مفت میں اٹھانے کاکام کررہے ہیں۔

رحمن اپنی80سال کی عمر میں اب تک 50کیلو سامان اپنے سر پر اٹھارہے ہیں۔

قلی کا یونیفارم پہنے جس پر ان کا بیاچ نمبر16بھی دیکھائی دے رہے رحمن لکھنو کے چار باغ ریلوے اسٹیشن پر 1970سے قلی کاکام کررہے ہیں

۔مذکورہ رحم دل قلی ہر روز8-10گھنٹوں تک کام کررہے ہیں اور مسافرین کو مفت خدمات فراہم کررہے ہیں

اگر مذکورہ مسافران سے پیسوں کے متعلق استفسار کرتے ہیں تو یہ شخص جس کا گذر اسی کام پر ہے کہتے ہیں کہ انہیں اللہ کو جواب دینا ہے۔

وہ وائیرل ویڈیو میں کہہ رہے ہیں کہ ”میں پیسے نہیں لے رہاہوں۔ وہ مجھے پیسے پیش کررہے ہیں مگر میں انکار کررہاہوں۔ سب بحال ہوجائے تو پیسے بھی اجائیں گے“