مہاراشٹرا،ٹاملناڈو،گجرات اور دہلی میں کورونا کا قہر

,

   

چاروں ریاستوں میں 2,977اموات ، 98,262 متاثرین
نئی دہلی۔ 26 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ملک میں مہاراشٹر، ٹاملناڈو،گجرات اور قومی دارالحکومت دہلی میں عالمی وبا کورونا وائرسکا قہر سب سے زیادہ ہے ۔ ان چاروں ریاستوں میں متاثرین کی مجموعی تعداد 98,262 جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 2,977تک پہنچ گئی ہے ۔مرکزی وزارت صحت کی جانب سے منگل کی صبح جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا وائرس کے6,535 نئے کیسیس سامنے آئے جس کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 1,45,380 تک پہنچ گئی ہے ۔ ملک بھر میں اس وبا سے جملہ 4,167 لوگوں کی موت ہوئی ہے جبکہ 60,491 افراد صحت مند ہوئے ہیں۔