مہاراشٹرا :تبدیلی مذہب کا ریاکٹ بے نقاب،امریکی سمیت 3گرفتار

   

ممبئی ۔5اکتوبر ( ایجنسیز )مہاراشٹرا کے تھانے ضلع کے بھیونڈی علاقے میں مذہب کی تبدیلی کے ریاکٹ کا پردہ فاش کیا گیا ہے۔ پولیس نے اس معاملے میں ایک امریکی شہری سمیت 3 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزمین پر مقامی باشندوں کو زبردستی عیسائیت اختیار کرنے پر اکسانے کے الزامات کے تحت کیس درج کیا گیا ہے۔ مقامی پولیس کے مطابق واقعہ بھیونڈی کے چمبپاڑہ علاقے کا ہے۔ گرفتار ملزمین میں 58 سالہ امریکی شہری جیمز واٹسن کے علاوہ دو دیگر ہندوستانی 42 سالہ سیناتھ گنپتی سرپے اور 35 سالہ منوج کولہا شامل ہیں۔ جمعہ کی سہ پہر ملزمین نے مقامی گاؤں والوں کے ایک گھر کے باہر میٹنگ کی جہاں انہوں نے دعا کروائی اور عیسائیت سے متعلق کتابیں تقسیم کیں۔