مہاراشٹرا میں سرکاری ملازمین کی روزانہ تھرمل اسکریننگ

,

   

نئی دہلی ۔ 31 مئی (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا حکومت کی جانب سے کوروناوائرس سے بچاؤ کیلئے نئے رہنمایانہ خطوط جاری کئے گئے ہیں۔ مرکزی حکومت نے لاک ڈاؤن کے پانچویں مرحلہ کیلئے ریاستوں کو تازہ گائیڈ لائنس جاری کئے ہیں جس کے تحت مہاراشٹرا حکومت نے بھی اپنے تمام سرکاری ملازمین کیلئے روزانہ تھرمل اسکریننگ کو لازمی قرار دیا ہے جبکہ ماسک، سینیٹائزر کا استعمال اور سماجی فاصلہ کی برقراری بھی لازمی ہوگی۔ سماجی رابطہ کو کم سے کم کرنے اور آن لائن سسٹم کے زیادہ استعمال پر زور دیا گیا ہے۔ مہاراشٹرا میں بیشتر سرکاری دفاتر کوروناوائرس کے کیسیس کی بڑی تعداد ہے۔ اس وقت صرف 33 فیصد عملہ دفاتر میں حاضر ہورہا ہے۔