مہاراشٹرا میں 421 کروڑ سے زیادہ رقم ضبط

   

مبئی: مہاراشٹرا میں مرکزی اور ریاستی حکومت کے مختلف محکموں نے لوک سبھا انتخابات سے قبل مجموعی طور پر421.41 کروڑ روپے ضبط کئے ہیں۔ ریاست کے چیف الیکٹورل آفیسر اور پرنسپل سکریٹری ایس چوکلنگم نے کہا کہ یہ رقم نقدی، شراب، منشیات، مفت اشیا، قیمتی دھاتیں اور دیگر اشیاء کی شکل میں ضبط کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے ذریعہ نافذ کردہ مثالی ضابطہ اخلاق کے پیش نظر ریاست اور ضلع کی سطح پر بھراری ٹیموں، اسٹیٹک سروے ٹیم (ایس ایس ٹی)، ویڈیو سروے ٹیم (وی ایس ٹی) اور ویڈیو انسپکشن ٹیم (وی وی وی) کا تقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یکم مارچ سے 11 اپریل کے درمیان ٹیموں نے 39.10 کروڑ روپے نقد اور 27.18 کروڑ روپے کی 33,56,323 لیٹر شراب ضبط کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی 212.82 کروڑ کی 11,42,498 گرام قیمتی سامان ضبط کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ 63.82 کروڑ روپے مالیت کی 290.61 کلو گرام قیمتی دھاتوں کے ساتھ منشیات جیسی ممنوعہ اشیاء بھی ضبط کی گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 47 لاکھ روپے کی 51,272 مفت اشیاء￿ اور 78.02 کروڑ روپے کی دیگر اشیاء ضبط کی گئیں، جس کی کل مالیت 421.41 کروڑ روپے ہے۔