ممبئی : چیف منسٹر مہاراشٹرا ایکناتھ شنڈے نے آج قانون ساز کونسل کو بتایا کہ کرناٹک کے ساتھ سرحدی تنازعہ کی یکسوئی کیلئے ریاست کی کوشش شروع کی جاچکی ہے ۔ کرناٹک کے وہ علاقے جہاں مراٹھی بولنے والے ہیں ، ان کو مہاراشٹرا کے ساتھ ضم کردینے کے مطالبات وقفہ وقفہ سے ہوتے رہے ہیں ۔ ریاست کے پہلے چیف منسٹر یشونت راؤ چوان نے پڑوسی ریاست کے مراٹھی بولنے والے دیہات کو مہاراشٹرا میں ضم کردینے کا مطالبہ کیا تھا لیکن اس سلسلہ میں انہوں نے کوئی قطعی مہلت کی صراحت نہیں کی تھی ۔ چیف منسٹر شنڈے نے کہا کہ موجودہ حکومت حکمت کے ساتھ معاملہ کو حل کرنے کی پوری کوشش کرے گی اور ٹکراؤ سے گراز کرے گی ۔