مہارشٹرا۔کام پر تنازعہ کے چلتے جونیر نے ائی ٹی کنسلٹنٹ کو چاقو سے وار کرکے کردیاہلاک۔

,

   

اہلکار کا کہنا ہے ملزم کے کام کو لے کر متوف سوالات کھڑا کیاکرتا تھا اور بتایاتھا کہ بعض شعبہ میں اس کے پاس کمی ہے۔
ناگپور۔ایک اہلکار نے اس بات کی جانکاری دی ہے کہ ناگپور میں ایک ائی ٹی کنسلٹنٹ خدمات انجام دینے والی کمپنی میں ایک ملزم کے مبینہ قتل کے معاملے میں ایک جونیر میں گرفتار ایک جونیر ساتھی نے پولیس کو بتایاکہ کام پر اس کی کار کردگی کے بارے میں سینئر کے تبصرے سے وہ ناراض ہوگیاتھا۔

ناگپور پولیس نے بتایاکہ متوفی کی شناخت 21سالہ ایل دیوناتھن لکشمی نرسمہن کے طور پر ہوئی ہے جو پچھلے دس ماہ سے ناگپور میں ملٹی ماڈل انٹرنیشنل کارگو ہب اور ائیر پورٹ کے ایم ائی ایچ اے این کی ہیکزا ویئر ٹکنالوجیز میں ایک اسٹنٹ منیجر کے طو رپر کام کررہاتھا۔

شیام نگر کے علاقے کے ایل فلیٹ میں یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب متوفی اور اس کے ساتھی چنڈیل اور پون انل گپتا عرف حلوائی شراب نوشی کررہے تھے۔

چنڈیل سے تفتیش کا حوالے دیتے ہوئے مذکورہ اہلکار نے کہاکہ دیوناتھن ملزم کے کام کو لے کر متوف سوالات کھڑا کیاکرتا تھا اور بتایاتھا کہ بعض شعبہ میں اس کے پاس کمی ہے۔

مذکورہ اہلکار نے کہاکہ ”چنڈیل کو غصہ آیا۔ اس نے چاقو پکڑا اور دیوناتھن کے سینے میں گھونپ دیا۔چاقو دیوناتھن کے دل تک اتر گیا جس کے نتیجے میں اس کی موت ہوگئی“۔جرم اس وقت منظرعام پر آیاجب چہارشنبہ کی صبح چنڈیل اورحلوائی دونوں مل کر دیوناتھن کو ایک خانگی اسپتال میں لے گئے۔

عملے سے انہوں نے کہاکہ باتھ روم میں گر جانے کی وجہہ سے اس کو شدید چوٹیں لگی ہیں۔

تاہم عملے کوان دعوؤں پر شبہ ہوا کیونکہ نعش پر گہرے زخم تھے۔ متوفی کے بھائی کی جابن سے ایک شکایت درج کرانے کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کی۔ پولیس کی جانب سے پوچھ تاچھ میں چنڈیل نے جرم کو انجام دینے کا اعتراف کیا