مہارشٹرا کے سابق چیف منسٹر اشوک چوہان کی آج بی جے پی میں شمولیت

,

   

مہارشٹرا کانگریس کے سینئر قائدین بابا صدیقی اور ملند دیورا کے پارٹی چھوڑنے کے چند دنوں بعد وہ کانگریس سے باہر آگئے۔
ممبئی۔ مہارشٹرا کے سابق چیف منسٹر اشوک چوہان منگل کے روز بھارتیہ جنتا پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے ہیں۔

پیر کے روز کانگریس چھوڑنے والے چوہان نے رپورٹرس کوبتایاکہ”ممبئی میں بی جے پی کے دفتر پر میں مذکورہ پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والاہوں۔ آج سے میرے نئے سیاسی مستقبل کی شروعات ہے“۔یہ پوچھنے پر کہاکہ کانگریس کے سینئر قائدین سونیاگاندھی او رراہول گاندھی کی جانب سے کال موصول ہونے پر کیاکا جواب دینے سے چوہان نے گریز کیاہے۔

تاہم سابق چیف منسٹر نے یہ برقرار رکھا کہ انہوں نے بی جے پی میں شمولیت کے دوران کسی بھی کانگریس کارکن یاان کے حامیوں سے رابطہ نہیں کیاہے۔انہوں نے کہاکہ ”میں باضابطہ طور سے ممبئی میں بی جے پی میں اس کے دفتر میں شمولیت اختیار کروں گا۔

وہاں پر میرے ساتھ کچھ لیڈران ہوں گے۔ وہاں پر ڈپٹی چیف منسٹر دیویندر فنڈناویوس‘ ممبئی بی جے پی صدر اشیش شیلار اور دوسرے ہوں گے“۔

مہارشٹرا کے 65سالہ سابق چیف منسٹر اشوک چوہان ولد سابق چیف منسٹر ایس بی چوہان نے پیر کے روزاس بات پر زوردیاکہ کانگریس سے علیحدگی کا ان کا انتخاب آزادانہ تھااور اس نے اپنے اخراج کی مخصوص وجوہات بتانے سے گریز کیاہے۔

مہارشٹرا کانگریس کے سینئر قائدین بابا صدیقی اور ملند دیورا کے پارٹی چھوڑنے کے چند دنوں بعد وہ کانگریس سے باہر آگئے۔

مرہٹواڑہ کے علاقے ضلع ناندیڑھ سے اشوک چوہان کا تعلق ہے۔ وہ 2014-19کے درمیان ریاستی کانگریس کے سربراہ بھی رہے ہیں۔ انہوں نے بھوکار اسمبلی حلقہ کی نمائندگی کی ہے اور وہ ناندیڑھ لوک سبھا حلقہ سے سابق رکن پارلیمنٹ بھی رہے ہیں۔