مہنگائی‘ پیگاسیس‘ کسانوں کے معاملات پر کوئی سمجھوتا کرنا نہیں چاہتے ہیں۔ راہول گاندھی

,

   

نئی دہلی۔ اس بات پر زوردیتے ہوئے کہاکہ اپوزیشن جماعتیں مہنگائی‘ پیگاسیس اورکسانوں کے احتجاج پر کوئی سمجھوتا کرنا نہیں چاہتے ہیں‘ کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے چہارشنبہ کے روز کہاکہ وہ ان معاملات پر ایوان میں بحث چاہتے ہیں۔

ایک ایسے وقت میں ان کا یہ بیان سامنے آیاہے جب اپوزیشن قائدین نے پارلیمنٹ میں ایک میٹنگ منعقد کرتے ہوئے دونوں ایوانوں میں مستقبل کی حکمت عملی کو ترتیب دیا ہے”مہنگائی‘ پیگاسیس اور کسانوں کے معاملات پر ہم سمجھوتاکرنا نہیں چاہتے ہیں۔

ان معاملات پر ہم ایوان میں بحث چاہتے ہیں“۔ مذکورہ وائناڈ رکن پارلیمنٹ نے بھی اس اجلاس میں شرکت کی تھی جس کی صدرات راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر ملکاارجن کھڑگے نے کی ہے۔

میٹنگ کے دوران گاندھی نے کہاکہ حکومت یہ کہتے ہوئے ’بدنام‘ کررہی ہے کہ اپوزیشن ”پارلیمنٹ کو چلنے نہیں دے رہے ہیں‘ جبکہ ہم شہریوں‘ کسانوں اور ملک کی سلامتی سے جڑے مسائل اٹھارہے ہیں‘‘۔

مذکورہ اپوزیشن قائدین نے ان کی حمایت کی۔جملہ 14سیاسی جماعتوں بشمول کانگریس‘ ڈی ایم کے‘ این سی پی‘ شیو سینا‘ آر جے ڈی‘ سماج وادی پارٹی‘ سی پی ائی ایم‘ سی پی ائی‘ نیشنل کانفرنس‘ عام آدمی پارٹی‘ آر ایس پی‘ کیرالا کانگریس(ایم) اور وی سی کے نے اس اجلاس میں شرکت کی تھی۔

ان اپوزیشن پارٹیوں نے تین زراعی قوانین کی واپسی اور نگرانی کے الزامات کی جانچ کے بشمول دیگر مطالبات کے ساتھ لوک سبھا او راجیہ سبھا کی کاروائی کو روکنے پر مجبور کردیاہے۔ انہوں نے تحریک التواء پر نوٹس بھی دی ہے۔

جولائی19کو مانسون سیشن کی شروعات سے ہی اپوزیشن جماعتیں دونوں ایوانوں میں احتجاج کررہے ہیں۔