مہیش کمار گوڑ کو تہنیت کی پیشکشی

   

نظام آباد :18؍ جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )پردیش کانگریس کے ورکنگ صدر مہیش کمار گوڑ و قانون ساز کونسل کے ضمنی انتخابات امیدوار کی حیثیت سے کانگریس پارٹی کی جانب سے نامزد کئے جانے پر ضلع کانگریس کے قائدین نے مہیش کمار گوڑ سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی ۔ رکن اسمبلی سدرشن ریڈی پردیش کانگریس کے نائب صدر طاہر بن حمدان ، ضلع کانگریس صدر موہن ریڈی ، سابق رکن اسمبلی انیل کمار و دیگر نے حیدرآباد پہنچ کر مہیش کمار گوڑ کو تہنیت پیش کی ۔ مہیش کمارگوڑ نے آج کونسل کی رکنیت کیلئے پرچہ نامزدگی داخل کی ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرما رکا ، ریاستی وزیر اتم کمار ریڈی و دیگر کانگریسی قائدین کے ہمراہ مہیش کمار گوڑ نے اسمبلی سکریٹری کو اپنی نامزدگی حوالے کی ۔