میدک میں ترقیاتی کاموں کا معائنہ

   

میدک ۔ میدک ٹاون کے پلیکوئیال پر تعمیر کردہ مدر اینڈ چائیلڈ ہاسپٹل ایم سی ایچ کا افکو ڈائرکٹر ایم ایل اے مسٹر ایم دیویندر ریڈی ایڈوکیٹ نے انجینئیرس کے ہمراہ معائنہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ عنقریب میں ریاستی وزیر صحت و فینانس مسٹر ٹی ہریش راؤ کے ہاتھوں ایم سی ایچ دواخانہ کا افتتاح عمل میں آئے گا ۔ انہوں نے انجینئیرس کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ باقی ذیلی کاموں کی جنگی خطوط پر تکمیل کرنا ہوگا ۔ ان کی ہمراہ تلنگانہ اسٹیٹ میڈیکل انفراسٹرکلچر ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے چیف انجینئیر مسٹر راجندر کمار ، ایگزیکیٹیو انجینئیر مسٹر ریندر ریڈی ڈپٹی ای ای نیلسن کمار کے علاوہ ٹی آر ایس قائدے مسرز لنگا ریڈی ، سید عمر محی الدین ، راگی اشوک ، صدرنشین بلدیہ ، مسٹر چندراپا ، کونسلر بلدیہ مسٹر جئے راج ، ایم کشن، کمشنر بلدیہ ، مسٹر سری ہری کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔