میدک :ٹی آر ایس پارٹی کے پرچم کی شاندار تقریب

   

میدک ۔3 جون ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تلنگانہ رکشنا سینا پارٹی (TRS) کی جانب سے جاری ’’جھنڈا تہوار‘‘ مہم کے تحت آج میدک ضلع مرکز میں ٹی آر ایس پارٹی کے پرچم کی شاندار تقریبِ رونمائی منعقد کی گئی۔ اس موقع پر پارٹی کارکنوں اور قائدین نے جوش و خروش کے ساتھ شرکت کرتے ہوئے پارٹی کے نظریات اور مقاصد کو عوام تک پہنچانے کے عزم کا اظہار کیا۔تقریب میں تلنگانہ رکشنا سینا پارٹی کے ریاستی لیگل سیل کے صدر نریندر یادو نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور پارٹی پرچم کشائی انجام دی۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ پارٹی کارکن عوامی مسائل کے حل اور تلنگانہ کی ہمہ جہت ترقی کے لئے متحد ہو کر کام کریں اور پارٹی کے نظریات کو گھر گھر پہنچائیں۔اس موقع پر میدک ضلع انچارج پی. چندر شیکھر، میدک اسمبلی حلقہ انچارج بٹّی اجئے، جھنڈا تہوار اسمبلی حلقہ انچارج رمیش گوڑ، نرساپور اسمبلی حلقہ انچارج گنیش، ٹاؤن ٹی آر ایس پارٹی انچارج کیول نند کشور، اسٹوڈنٹ وِنگ میدک ضلع صدرمسٹر جنید، پلّی کوٹلہ رمیش سمیت ضلع اور حلقہ سطح کے متعدد قائدین اور کارکنان بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔