میدک کے ایم بالکرشنا کی کانگریس میں واپسی

   

میدک25اپریل(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کانگریس ہاء کمان نے پارلیمانی انتخابات میں پارٹی امیدواروں کی کامیابی کو یقینی بنانے کیلئے 24اپریل کو ایک تھری میں کمیٹی تشکیل دی اس میں تین سینئر قائدین مسز جگا ریڈی اور مہیش کمار گوڑ ایم کودنڈاریڈی کو شامل کیا انھیں اسمبلی انتخابات سے قبل ناراض ہوکر خاموشی اختیار کرنے والے قائدین اور دیگر پارٹیوں شامل ہونے والوں کو دوبارہ کانگریس میں شامل کروانے کی ذمہ داری دی گئی چنانچہ مسٹر جگاریڈی نے میدک کے سینئر کانگریس حرکیاتی قائد مسٹر میاڈم بالکرشنا جو میدک اسمبلی سے ٹکٹ نہ دینے پر بی آر ایس میں شامل ہوگئے تھے انھیں ایک فون کال کے زریعہ گاندھی بھون طلب کرکے کانگریس میں شامل کرلئے۔ جگاریڈی کو دی گئی اس ذمہ داری میں انھیں کامیابی حاصل ہوی۔مسٹر بالکرشنا نے گاندھی بھون سے میدک سیاست نیوز سے بات کرتے ہوے بتایا کہ وہ اپنی پارٹی کانگریس میں یعنی گھر واپس ہوگئے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ وہ حلقہ لوک سبھا میدک سے پارٹی کے امیدوار مسٹر نیلم مدھومدیراج کی کامیابی کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگائیں گے ۔