حیدرآباد: حکومت نے ریاست میں میونسپل کمشنرس کے تبادلے کئے ۔ پرنسپل سکریٹری بلدی نظم و نسق اروند کمار نے احکام جاری کئے ۔ این شنکر اسپیشل گریڈ میونسپل کمشنر بوڈ اپل کو ڈپٹی کمشنر گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن مقرر کیا گیا۔ ڈی ومشی کرشنا میونسپل کمشنر گریڈ II جو رخصت پر ہیں، انہیں ڈپٹی کمشنر جی ایچ ایم سی مقرر کیا گیا ہے۔ بی سریندر ریڈی اسسٹنٹ میونسپل کمشنر جی ایچ ایم سی جو کمشنر توم کنٹہ میونسپلٹی کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں، ڈپٹی کمشنر جی ایچ ایم سی مقرر کیا گیا ۔ کریم نگر ، نارسنگی ، ظہیر آباد ، دیورکنڈہ ، جنگاؤں ، نریڈ چرلہ ترملگری کے نئے میونسپل کمشنرس مقرر کئے گئے ۔ شریمتی بی گیتا رادھیکا اسپیشل گریڈ میونسپل کمشنر ، ڈی سبھاش راؤ ، اشرت کمار اور جی راجندر کمار کو نئی پوسٹنگ دی گئی ہے۔