حیدرآبا۔: ٹی ہب اور ایم ای ای اسکول (میڈیا اینڈ انٹرٹینمنٹ ای اسکول)، میڈیا اور تفریحی دنیا میں مہارت کی کمی کو پورا کرنے کا ایک اقدام اٹھایا ہے اورآج ٹی ہب میں انٹرپرینیورشپ اور میڈیا اور انٹرٹینمنٹ ڈومین کے ساتھ انٹرن شپ اور انکیوبیشن کی سہولت کے ساتھ پیشہ ور افراد کو تربیت دینے کے لیے ایک مشترکہ پروگرام سینی پرینور کا اعلان کیا۔ سینی پرینور میڈیا اور تفریحی صنعت کے لیے ہندوستان میں اپنی نوعیت کا پہلا اقدام ہے۔ سینی پرینورخصوصی طور پر میڈیا اور تفریحی شعبے کے لیے دو سے تین ماہ کے لائیو کورسز پیش کرتا ہے، جو اسسمنٹ باڈی آف سکل انڈیا کے ذریعے تصدیق شدہ ہے۔ نصاب کو میڈیا اورتفریحی صنعت کے نامور سوچ رکھنے والے رہنماؤں اورسرپرستوں نے تیارکیا ہے، تاکہ پیشہ ور افراد کو تیارکیا جا سکے۔ مسلسل چیلنجوں سے نمٹنے اور صنعت کو ناقابلِ عبور بلندیوں تک لے جانے کے لیے لیس کورسز میں حقیقی وقت کا تجربہ اور پیچیدہ تربیت شامل ہے تاکہ طلباء کو ان کے متعلقہ شعبوں میں ماہر بنایا جا سکے۔ یہ پروگرام باقاعدہ رہنمائی اور انٹرنشپ اور اپرنٹس شپ کے مواقع فراہم کرنے کے ساتھ ان بلٹ ہیں۔ فریشرز کی مہارت کے علاوہ سینی پرینورحکومتی سرٹیفیکیشن کے ساتھ صنعت کے ہنر اور دوبارہ ہنر مندوں کے لیے پروگراموں کو بھی توسیع دے گا۔ زبان کی رکاوٹ کو دورکرنے کے لیے مقامی غیر ہنرمند افراد کے لیے علاقائی زبانوں میں کورسز پیش کیے جائیں گے۔یہ کورس فلم سازی میںٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے کے قابل بنائے گا۔